سیکرٹریز کے پیغامات

Lt. Retd. Sohail Ashrafلیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) سہیل اشرف 

 

ہمارا عزم محدود وسائل کی وجہ سے درپیش مسائل کا موزوں حل تلاش کرتے ہوئے عوام کو اعلیٰ معیار کی حامل تعمیراتی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ہمارا ہر پراجیکٹ ہماری انتھک محنت اور جستجو کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ ماہرانہ مشاورت کے استعمال اور متعلقہ پراجیکٹ کے حوالے سے جدیدیت کے نقطہ نظر کی پیروی کرنے کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔تجربے اور مہارتو ں کی ساکھ لئے ہمارا محکمہ بجٹ کی رکاوٹوں میں توقعات سے بڑھ کر کام کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔یہ امر ہمارے لئے باعث فخر و امتیاز ہے کہ ہم تکنیکی آلات کی وسیع رینج کو استعمال کرنے، مقررہ اوقات پر کام کو مکمل کرنے، تفصیلات پر گہری توجہ اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہر کر کام کرتے ہیں۔ہم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں اور ایمانداری کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقراررکھتے نہ صرف عوامی اعتماد حاصل کیابلکہ اس اعتماد کو برقرار بھی رکھے ہوئے ہیں۔ ہم تجربہ میں پائیداری، مستقبل میں پیشرفت کی وضاحت اور انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں انفرادیت کیساتھ ہم متنوع ترقیاتی منصوبوں کے تحت صوبے کے منظر نامے کو بہتر بنانے میں ہمہ تن گوش اور وقف ہیں۔کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پیشہ ورانہ اور مؤثر تعمیراتی نقطہ نظر کے تحت ثابت قدمی کے ساتھ اپنے عزم پر کاربند ہے۔