آر ٹی آئی ایکٹ 2013 ء کے تحت معلومات
آر ٹی آئی /معلومات تک رسائی کے حق پر مبنی قانون، 2013 کے سیکشن 4 کے تحت مطلوبہ معلومات درج ذیل عنوانات کے تحت دی گئی ہیں۔
1. ایک سرکاری ادارہ کی تفصیلات ، امور اور ذمہ داریاں
محکمہ مواصلات و تعمیرات بشمول سرکاری عمارات ، روڈز اور پلوں وغیرہ صوبہ پنجاب کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کا ذمہ دار ہے۔ محکمہ ہذا درج ذیل ذیلی محکموں کا حامل ہے:
- بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ.
یہ محکمہ اپنے علاقائی دائرہ اختیار کی بنیاد پر تین چیف انجینئرز جیسا کہ چیف انجینئر نارتھ، چیف انجینئر ساؤتھ اور چیف انجینئر سینٹرل کے تحت اپنے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔ اس محکمہ کی درجہ بندی چیف انجینئر (سی ای)، سپر اٹینڈنٹ انجینئر (ایس ای)، چیف انجینئر (ایکسین)اور سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کی ترتیب سے سب ڈویژنل کی سطح تک جاتی ہے۔
- ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ
یہ سڑکوں، شاہراہوں اور پُلوں وغیرہ کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ یہ وِنگ اپنے علاقائی دائرہ اختیارکی بنیاد پر تین چیف انجینئرز یعنی چیف انجینئر نارتھ، چیف انجینئر ساؤتھ اور چیف انجینئر سینٹرل کے تحت کام کرتا ہے۔ اس محکمہ کی درجہ بندی چیف انجینئر (سی ای)، سپر اٹینڈنٹ انجینئر (ایس ای)، چیف انجینئر (ایکسین)اور سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) کی ترتیب سے سب ڈویژنل کی سطح تک جاتی ہے۔
- تحقیق و ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ
یہ محکمہ فہرست سازی /مینوفیکچررز، سپلائرز کی برخاستگی کیلئے فیکٹری کے دورہ کا ذمہ دار ہے۔
- پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ
عمارات کے ڈھانچوں کے ڈیزائن اور ڈرائیننگ، سڑکوں، شاہراہوں اور پُلوں وغیرہ کے جیومیٹرک اور سٹرکچرل ڈیزائن اور ڈرائیننگ کو دیکھنے کا ذمہ دار ہے۔
- پنجاب آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ
سرکاری عمارات کی بلندی اورتعمیراتی ڈرائیننگ کے ڈیزائن کو دیکھنا۔
- محکمہ خصوصی اقدامات برائے پنجاب
اس محکمہ کا کام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طریقے کے تحت منصوبوں کی تکمیل کے طریقوں کو تلاش کرنا اور اُن کی دیکھ بھال کرنا ہے۔
- مانیٹرنگ اینڈ ویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ
یہ محکمہ سرکاری عمارات اور ہائی وے پراجیکٹوں کی مانیٹرنگ اور ایویلیو ایشن کاکام کرتا ہے۔
- پنجاب رِنگ روڈ اتھارٹی
پنجاب رِنگ روڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں حکومت ِ پنجاب کی جانب سے تفویض کردہ رنگ روڈز کی پلاننگ، ڈیزائننگ، تعمیر، مینجمنٹ، آپریشن اور مینجمنٹ کی ذمہ دار ہے۔
کاروباری قوانین 2011ء کے تحت سرکاری ادارہ کے امور اور فرائض
(الف) قانونی سازی، پالیسی تشکیل اور حلقہ واری منصوبہ بندی
(ب) سڑکوں، پُلوں اور دریائی پُلوں کی ایڈمنسٹریشن، ٹول وصولی رائٹ آف ویز (آر او ڈبلیو) کے استعمال کا کرایہ اور رابطہ / رسائی سڑکوں کی زمین کی لیزز
(ج) دیگر ایجنسیوں / محکموں / وفاقی حکومت کے ایماء پر ڈیپازٹ ورکس
(د) پالیسی کی تشکیل، منصوبہ بندی و ڈیزائننگ، تعمیرات، سازوسامان اور محکمہ کو تفویض کردہ سرکاری عمارتوں کی دیکھ بھال و مرمت
- سرکاری عمارتوں کے کرایہ کی تشخیص اور تعین
- سرکاری عمارات اور اسٹیٹس کو پانی کی فراہمی اور اُن کے سینٹری ورکس، ماسوائے اُن کے جو ایس اینڈ جی اے ڈی کے نمبر شمار 23 کے تحت ہوں
(ہ) صوبائی /وفاقی فنڈز یا دیگر ذرائع کی سرمایہ کاری کے ذریعے روڈز اور منسلکہ امور کی پلاننگ اور ڈیزائننگ
(و) نقشہ جاتی منصوبہ بندی کی تیاری /سرکاری عمارات کی ڈرائیننگیں
(ز) سڑکوں، شاہراہوں اور عمارات سے متعلقہ تحقیق اور میٹریل ٹیسٹنگ بشمول وفاقی ایجنسیوں کیساتھ مشاورت
(ح) صوبائی /وفاقی یا دیگر ذرائع کی سرمایہ کاری سے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کیلئے سڑکوں /شاہراہوں، پُلوں، کلورٹس، کاز ویز، دریائی پُلوں، موٹرائزڈ لانچز اور ذیلی پُلوں کی سپانسرنگ، تعمیر، دیکھ بھال، مرمت اور بہتری
(ط) سڑکوں، پُلوں اور عمارات کیلئے تصریحات کی تحریراور سٹینڈرائزیشن
(ی) افرادی قوت کی بہتری کیلئے تربیت
(ک) بجٹ اکاؤنٹس اور آڈٹ کے معاملات
(ل) امور، اشیاء اور خدمات کی فراہمی
(م) سورس کے معاملات ماسوائے سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو سونپے گئے معاملات
(ن) درج ذیل قوانین و قواعد کی ایڈمنسٹریشن
- دی پنجاب ہائی وے آرڈیننس 1959ء
- دی پنجاب ٹولز آن روڈز اینڈ بریجیز آرڈیننس 1962ء
- دی لاہور رِنگ روڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء
o مندرجہ بالا سے متعلقہ ذیلی معاملات
2. افسران اور ملازمین کے اختیارات اور امور و افعال
ملازمین اپنے تمام انتظامی اختیارات /امور و افعال سیکرٹری حکومت ِ پنجاب، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے تحت سر انجا م دیتے ہیں۔
3. امور و افعال کی انجام دہی کیلئے سرکاری ادارہ کی جانب سے متعین کردہ معیارات اور طریقہ کار
سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپنے افعال و امور کی انجام دہی ”ڈیلیگیشن آف فنانشل پاور رولز“ کے تحت کرتا ہے۔ اموروفرائض کی انجام دہی کیلئے پیپرا رولز کی پیروی کی جاتی ہے۔ تمام ترقیاتی پراجیکٹ کے اشتہارات قومی روزناموں میں شائع کئے جاتے ہیں اور پیشکشیں /بولیاں پیپرا رولز کے مطابق طے پاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے امور و فرائض کی انجام دہی کیلئے محکمہ درج ذیل کی پیروی کرتا ہے:
- مالی سال کے دوران تفویض کردہ فنڈز کا استعمال
- امور کی انجام دہی کیلئے حکومتِ پنجاب کی تصریحات 1964ء کی پیروی
- شفافیت کے پیش نظر تمام امور پیپرا رولز کے تحت مشتہر ہوں گے
- تمام پراجیکٹوں کی مانیٹرنگ اور ایویلیو ایشن
- بنیادی / اہم پراجیکٹوں کی کارکردگی کاجائزہ
4. سرکاری ادارہ کو اپنے امور کی انجام دہی کیلئے تفویض، جاری کئے جانے والے ایکٹس، آرڈیننس، رولز، ریگولیشنز، نوٹیفکیشنز، سرکلرز اور دیگر قانونی آلات
- پنجاب ہائی وے آرڈیننس 1959ء
- بلڈنگ اینڈ روڈز کوڈ1962ء
- پنجاب ٹول آن روڈز اینڈ بریجیز آرڈیننس 1962 ء
- دی پنجاب لاہور رِنگ روڈ اتھارٹی ایکٹ 2021ء
- لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894ء
- دی پنجاب کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (انجینئرنگ پوسٹس کوالیفکیشن اینڈ کنڈیشنز برائے ریکروٹمنٹ) رولز 1985ء
- دی پنجاب کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (آرکیٹیکچرل پوسٹس) ریکروٹمنٹ پالیسی 1988ء
- دی ویسٹ پاکستان بلڈنگز اینڈ روڈز ڈیپارٹمنٹ منسٹریل سروس (ریجنل)، رولز 1962ء
- دی ویسٹ پاکستان بلڈنگز اینڈ روڈز ڈیپارٹمنٹ (سرکل) منسٹریل سروسز رولز 1931ء
- دی پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ (روڈ ریسرچ اینڈ ریجنل لیبارٹریز)ریکروٹمنٹ رولز 1984ء
- پنجاب بلڈنگ ریسرچ سٹیشن (ریسرچ پوسٹس)، ریکروٹمنٹ رولز 1979ء
- پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ (کوالٹی کنٹرول سیلز) سروس رولز 1981ء
- پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ڈرافٹس مین اینڈ ٹریسرز سروس رولز 1978ء
- پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ڈرافٹس مین اینڈ ٹریسرز سروس رولز 1979ء
- دی پنجاب کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (آرکیٹکچرل منسٹریل اینڈ سب آرڈینیٹ پوسٹس) سروس رولز 1982ء
5. سرکاری ادارہ کے پاس موجود معلومات کے زمروں کی بیانیہ
محکمہ مواصلات و تعمیرات بی ایس 17- اور سے اوپر کے تمام ملازمین کے ملازمتی معاملات سے متعلقہ معلومات کاحامل ہے۔بی ایس 01 تا بی ایس - 16 تک کے ملازمین کے ملازمتی معاملات سے متعلقہ معلومات معزز منسلکہ محکموں کے پاس محفوظ ہوتی ہیں۔ ترقیاتی کامو ں سے متعلقہ معلومات متعلقہ منسلکہ محکمہ کے سربراہ سے لی جا سکتی ہیں۔
6. سرکاری محکمہ میں فیصلہ سازی کے طریقہ کار کی وضاحت اور فیصلوں سے متعلق عوامی مداخلت یا مشورہ جات کی فراہمی کے مواقع
سروس کے معاملات میں فیصلہ سازی کا اختیار سیکرٹری برائے حکومت ِ پنجاب، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی سطح پرلیا جاتا ہے۔ منصوبوں کی منظوری، ڈیزائننگ، تشخیص اور نگرانی کے سربراہان فنانشل پاور رولز کے وفد کی روشنی میں لئے جاتے ہیں۔
7. ڈائریکٹر، افسران اور ایمپلائز کی تنخواہیں اور مراعات
ڈائریکٹر، افسران و ملازمین کو حکومت ِ پنجاب کے وقتاً فوقتاً نافذ کردہ قوانین کے مطابق مشاہرہ اداکیا جاتا ہے۔
8. سرکاری ادارہ کا بجٹ بشمول تمام تجویز کردہ اور اصل اخراجات
محکمہ مواصلات و تعمیرات کو ہر سال صوبہ کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے فنڈ جاری کئے جاتے ہیں۔ یہ بجٹ سہ ماہی بنیادوں پر فراہم کیا جاتا ہے۔
9. اگر سرکاری ادارہ کوئی رعایت /سبسڈی فراہم کر رہا ہے تو سبسڈی کی رقم اور استفادہ کنندگان کی تفصیلات
محکمہ ہٰذا کوئی سبسڈی فراہم نہیں کرتا۔ تاہم محکمہ کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے انفراسٹرکچر کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر لوگ محکمہ سے مستفید ضرور ہوتے ہیں۔
10. سرکاری ادارہ کی جانب سے دی گئی رعایتوں، اجازت ناموں یا منظوریوں کے وصول کنندگان کی تفصیلات
محکمہ تمام ضابطہ اخلاق، بی اینڈ آر کوڈ اور فنانشل پاور رولز کی پیروی کرتا ہے۔
11. محکمہ کے پاس موجود معلومات کی دستیابی کیلئے میسر سہولیات
محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پبلک انفارمیشن آفیسرز نامزد ہیں۔ اس سلسلہ میں درخواست دہندہ کو درکار معلومات متعلقہ پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او)سے بذریعہ ڈاک، ٹیلی فون یا از خود متعلقہ پی آئی او آفس کے دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
12. محکمہ کے پبلک انفارمیشن افسران کے نام، عہدے اور دیگر تفصیلات
13. کوئی ایسی دیگر معلومات جس کے بارے میں حکومت سرکاری گزٹ کے تحت مطلع کرے