جائزہ

محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبہ بھر کی تمام سڑکوں، شاہراہوں، عمارات اور پُلوں وغیرہ کی منصوبہ بندی، منصوبوں پر عملدرآمدگی اور اِن کی دیکھ بھال و مرمت کے تمام اختیارات محفوظ رکھتا ہے۔ ایک سو پچاس سال سے بھی زائد عرصہ پر محیط ساکھ کے ساتھ ہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیراوراِس کی برقراریت کیساتھ حکومت پنجاب کی پالیسی کے آئینہ دارہیں۔ صوبہ بھر میں سرکاری عمارتوں سے لے کر سڑکوں اور پُلوں کی تعمیر تک کا سفر صوبہ کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے ہماری لگن، محنت اور انتھک کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔