اہداف

سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے اہداف میں محفوظ اور موزوں انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فعال اور مؤثر منصوبہ بندی، تعمیرات، دیکھ بھال اور سرکاری عمارات اور روڈز کے نیٹ ورک کی مینجمنٹ شامل ہے۔

سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے بنیادی اہداف و مقاصد ذیل میں ملاحظہ فرمائیں 

تحفظ 

سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سرکاری عمارات کو اہلیتی سرٹیفکیٹس کی فراہمی کے ذریعے تحفظ پر فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ روڈ سیفٹی کے اقدامات مناسب اشاروں، لین، مارکنگز اور سپیڈ بریکرز کے ذریعے ممکن بنائے جا رہے ہیں۔ 

انفرسٹرکچر ڈویلپمنٹ 

آبادی اور معیشت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر نئی عمارات، ہائی ویزاور پُلوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیر ات کے فرائض نبھانا۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پائیدار ترقی اور رابطہ کاری کی طرف گامزن ہے۔ 

مرمت و بحالی 

سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپنے غیر ترقیاتی بجٹ کے تحت موجودہ عمارات اور ہائی ویز کی باقاعدہ طور پر مرمت و بحالی کو یقینی بناتا ہے۔

ماحولیاتی استحکام 

انفراسٹرکچر منصوبوں کے ماحولیاتی اثرات پر غور خوص اور انہیں کرنا بھی محکمہ ہٰذا کی ذمہ داری ہے۔

ہنگامی صورتحال پر ردعمل اور پیشگی تیاری 

ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی تیاری اور عملدرآمد

مالیاتی کارکردگی

وسائل کی مؤثر مینجمنٹ کرنا اور بجٹ و فنڈزکوبہتر بنانا تاکہ ترقیاتی منصوبہ جات معاشی بجٹ کے اندر رہتے ہوئے بروقت مکمل کئے جا سکیں۔