امور و فرائض

حکومت ِ پنجاب کی جانب سے واضح کئے گئے کاروباری قواعد و ضوابط2011ء کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے امور و فرائض ذیل میں ملاحظہ فرمائیں: 

  • قانون سازی، پالیسی کی تشکیل اور شعبہ جاتی منصوبہ بندی
  • سڑکوں، پُلوں، دریائی پُلوں کا انتظام و انصرام ٹول کی وصولی، آر او ڈبلیو کے استعمال کا کرایہ اورہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول کے تحت آنے والے فلنگ /سروس سٹیشنوں تک رسائی کی رابطہ سڑکوں کی کرایہ داری /لیزز
  • دیگر ایجنسیوں /محکموں اور وفاقی حکومت کے ایماء پر ڈیپازٹ ورک

(الف)    پالیسی کی تشکیل، منصوبہ بندی اور ڈیزائن، تعمیر، سامان کی دیکھ بھال اور محکمہ کو تفویض کردہ عمارات کی مرمت 
(ب)    سرکاری عمارات کی کرایہ داری کی تشخیص اور تعین
(ج)    سرکاری عمارات اور اثاثہ جات پر پانی کی فراہمی اور سینٹری ورک 

  • صوبائی/وفاقی فنڈز یا دیگر مالیاتی ذرائع کے تحت سڑکوں اور دیگر منسلکہ امور کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کی تیاری    
  • سرکاری عمارات کے نقشہ جاتی منصوبوں /ڈرائننگ کی تیاری 
  • سڑکوں اور عمارات بشمول وفاقی ایجنسیوں کیساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے تحقیق اور مواد کا معائنہ 
  • ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کیلئے صوبائی /وفاقی فنڈز یا دیگر ذرائع کے تحت فنانس کی جانے والی شاہراہوں، پُلوں، زمین دوز نالیوں، رابطہ سڑکوں، دریائی پُلوں، موٹرائزڈ لانچیں اورذیلی پُلوں کی کفالت، تعمیر، دیکھ بھال، مرمت اور بہتری 
  • شاہراہوں، پُلوں اور عمارات کی تصریحات اور معیارات کو ترتیب دینا
  • انسانی وسائل /ہیومن ریسورس کیلئے تربیت  
  • بجٹ، اکاؤنٹس، اور آڈٹ کے معاملات 
  • کاموں، اشیاء اور خدمات کی فراہمی 
  • سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے سپرد کردہ معاملات کے علاوہ سروس سے متعلقہ معاملات