شاہراہی اثاثہ جات کے انتظام و انصرام کا نظام(روڈ ایسٹ مینجمنٹ سسٹم)

جائزہ / پس منظر
کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی سال 2017ء میں تنظیم ِ نو کے بعددفتر ڈائریکٹر روڈز ایسٹس مینجمنٹ سسٹم (آر اے ایم ایس) کا قیام عمل میں لایا گیاتاکہ سڑکوں اور شاہراہوں پر مبنی اثاثہ جات جیسا کہ سڑک کے دونوں اطراف پیدل چلنے کے راستوں، پُلوں، برقی قمقموں، ٹریفک کے اشاروں اور رُکاوٹوں /بیرریئیرز کی کارروائیوں اور مرمت وغیرہ جیسے امور کو اعلیٰ اور معیاری بنیادوں پر سرانجام دیا جا سکے۔ مذکورہ محکمہ موزوں و مستند طور پر واضح کردہ اشاریوں /طریقہ کار کے ساتھ روڈ انفراسٹرکچر کے اثاثوں کی مینجمنٹ حوالے سے عالمی سطح پر منظور شدہ اُصولوں کی بنیاد پر قائم کیا گیا۔ یہ صرف اُسی صورت میں ممکن ہے جب اثاثوں کا مستند ڈیٹا حاصل کیا جائے اور ڈیٹا کے تجزیہ کیلئے سینٹرل دیٹا بیس اور سافٹ وئیر ٹولز کی شکل میں فیصلہ سازی کامعاون نظام با خبر فیصلہ سازی اور وسائل کی تقسیم کیلئے استعمال کیا جائے۔ یہ اثاثوں کی مینجمنٹ او ر فیصلہ ساز میں ایک مثالی تبدیلی ہے۔
روڈ نیٹ ورک کی موجودہ صورتحال، پراجیکٹ کی کارکردگی، اہم اثاثہ جات اورعوامی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کیلئے مستقبل کی سرمایہ کاری کے لائحہ عمل کی معلومات کے ساتھ روٹ ایسٹ مینجمنٹ سسٹم (آر اے ایم ایس)کمیونیکیشن اینڈورکس ڈیپارٹمنٹ کیلئے ایک کاروباری ماڈل اور انتظامی ذریعہ بھی ہے۔ آر اے ایم ایس 80ہزار کلو میٹر سے زائد کے روڈ نیٹ ورک کی صورتحال کا سروے کر رہا ہے۔آر اے ایم ایس نے ڈیفلیکشن جو کہ پیومنٹ کی اندرونی حالت کی عکاسی کرتی ہے کی مقدار کو ماپنے کیلئے فاسٹ فالنگ ویٹ ڈیفلیکٹومیٹر بھی منگوائے ہیں۔
فروری 2022ء میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے جاپان انٹر نیشنل کو آپریشن ایجنسی (جائیکا) کیساتھ آر اے ایم ایس کی بحوالہ ”روڈ ایسٹس مینجمنٹ سسٹم برائے صوبہ پنجاب کی مضبوطی“ کے پراجیکٹ کے تحت ایک ریکارڈ آف ڈسکشن(آر/ڈی)پر دستخط کئے ہیں۔
جائیکا نے دسمبر2022ء میں پراجیکٹ کا آغاز کیا اور پراجیکٹ ہٰذا کے تحت آر اے ایم ایس کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں مینٹیننس کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایس او پیز واضح کرنے، ڈیٹا بیس سسٹم کے قیام (پی آئی ٹی بی میں شریک میزبان)، پیومنٹ مینجمنٹ سسٹم (پی ایم ایس) کے قیام اور بریج مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے مدد فراہم کر رہا ہے۔ جائیکا کے ساتھ اس پراجیکٹ کی مدت 36ما ہ ہے تاہم جائیکا آر اے ایم ایس کیساتھ سال 2028ء تک منسلک رہے گا تاکہ سی ڈبلیو ڈی میں آر اے ایم ایس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
آرگنائزیشن
ڈائریکٹوریٹ چیف انجینئر پنجاب ریسرچ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر کو درج ذیل سٹاف ٹیکنیکل راہنمائی فراہم کر رہاہے:
| نمبر شمار | نام اسامی | تعداد اسامی |
| 1. | ڈائریکٹر (بی پی ایس19) | 01 |
| 2. | ڈپٹی ڈائریکٹر (بی پی ایس18) | 04 |
| 3. | اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (بی پی ایس17) | 04 |
| 4. | سب انجینئر | 01 |
اس کے علاوہ نان ٹیکنیکل سپورٹ سٹاف متعدد اسائمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ کے روزمرہ امور کے حوالے سے مدد فراہم کر رہا ہے۔ عملے کی کل منظور شدہ تعداد 42ہے۔
سی او ایس ایم او ایس - جی آئی ایس برائے سی ڈبلیوڈی

امور
- آر او ڈبلیو کے اثاثوں وغیرہ کا ٹریک رکھنے کیلئے پیومنٹ اور پُلوں کی فہرست سازی
- وقتاً فوقتاًسڑکوں اور پُلوں کی حالت کا معائنہ کرنا اور ایسے تمام اثاثوں کی کارکردگی کا جائزہ ڈیٹا رکھنا
- اعداد و شمار کے ایک جامع نظام کے ذریعے تازہ ترین صورتحال کو منظم رکھنا (جو پی آئی ٹی بی میں واقع ہے)
- نئے پراجیکٹوں کی فہرست سازی کیلئے فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کا قیام، جس میں پی اینڈ ڈی (ہائی ویز) برائے شمار ٹریفک اور ایکسل لوڈ ڈیٹا، پی آر اینڈ ایم ٹی آئی برائے پیومنٹ میٹریل بارے معلومات /ڈیزائن اور پُلوں وغیرہ کے نئے ڈیزائن کیلئے ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ قائم کرنا
- پیومنٹ مینجمنٹ سسٹم (پی ایم ایس) اور بریج مینجمنٹ سسٹم (بی ایم ایس) کی باقاعدہ فعالیت
- سڑکوں کی ترجیحی بنیادں پر مرمت کے سلسلے میں اعداد و شمار کی بنیاد پر فیصلہ سازی
- سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ذریعے دیکھ بھال کی سرگرمیوں کے ساتھ نئے /بحالی کے منصوبں کو شروع کرنے کیلئے سی ڈبلیو ڈی کو سالان دیکھ بھال کے منصوبوں کی اشاعت
- مرمت اور ترقیاتی پراجیکٹوں کی عملدرآمد گی پر نظر رکھنا