محکمہ مواصلات و تعمیرات سڑکوں، شاہراہوں، عمارات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کی فراہمی /بہتری کے ذریعے شہریوں کے شہریوں کے معیار زندگی کو بڑھانے کا اِرادہ رکھتا ہے۔
ہمارا عملدرآمدگی کا لائحہ عمل ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:
- سی پیک، کے ایل ایم اور دیگر اہم شاہراہوں بشمول مشرقی و مغربی اطراف کی شاہراہوں سے رابطہ کی سہولت کی فراہمی
- پسماندہ علاقوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا
- مختلف معاشی اور خدماتی شعبہ جات کے درمیان رابطہ کے قیام سے معاشی سرگرمیوں کومتحرک اور فعال بنانا
- لین دین کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا
- کاروباری آسانیاں کی ضمانت فراہم کرنا
- ثبوت پر مبنی ترقی کو یقینی بنانا
- محفوظ سفر کی یقین دہانی
ہمارے امور کی انجام دہی میں درج ذیل طریقہ ہائے کار شامل ہیں:
- ٹول پلازوں کو الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے چلانا جس میں ای۔ پروکیورمنٹ، ای۔ ایف او اے ایس اور ای ۔ مانیٹرنگ شامل ہیں
- سڑکوں کے اثاثہ جات کے انتظام و انصرام کا طریقہ کار
- پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ
- بین الاقوامی شراکت داران سے رابطہ کاری